چمن اور تورخم بارڈر کو تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ
حکومت نے چمن اور تورخم بارڈر کو تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
بارڈرز کھولنے کا فیصلہ نیشنل کووارڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق۔ چمن اور تورخم بارڈر ٹرکوں کیلئے ہفتہ میں چھ روز کھلے رہیں گے۔
ہفتہ کے روز چمن اور تورخم بارڈر پیدل سفر کرنے والوں کیلئے کھلے ہونگے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ۔ بارڈرز پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.